انکولہ ، یکم اگست (ایس او نیوز)انکولہ تعلقہ کے شیرور میں 16 جولائی کو پہاڑی کھسکنے کا جان لیوا حدادثہ پیش آنے اور بڑی مقدار میں ملبہ سڑک پر جمع ہونے کی وجہ سے بند کیا گیا نیشنل ہائی وے 66 کو اب پھر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔
حالانکہ حادثے کے 14 دن بعد سڑک پر گرا ہوا ملبہ ہٹانے کا کام پورا کیا گیا تھا جس کے دوران 8 لاشیں بازیافت کی گئی تھیں ۔ مگر مزید تین لاشوں کی تلاش جاری تھی جس کی وجہ سے ٹریفک شروع نہیں کی گئی تھی ۔ اب ضلع ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے اب نیشنل ہائی وے 66 کے اس حصے پر ٹریفک شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ اس طرح اب کاروار منگلورو نیشنل ہائی وے اب آمد و رفت کے لئے پوری طرح کھل گیا ہے ۔